Categories
Breaking news

ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں، علی زیدی

علی زیدی - فوٹو: فائل
علی زیدی – فوٹو: فائل

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا۔

صدر اور وزیراعظم دہشتگردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کےخاتمے کی کہانی اسی شہر سے ہوگی جہاں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی،کٹھ پتلی کوجانا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں برسر اقتدار ٹولے کی وجہ سے آج سندھ کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، سندھ میں 30 سال سے یہ لوگ اقتدار میں ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ان کی سرپرستی میں سندھ میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے، پیپلز پارٹی اب صرف اندرونِ سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو قومی سیاست سے نکالنے میں بڑا کردار آصف زرداری کا ہے، بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے اندر زرداری سے آگے کی سوچ ہی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *