Categories
Breaking news

ملک کی تباہی ،بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز

ملک کی تباہی ،بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز
ملک کی تباہی ،بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر تعریفی اسناد ملنا مضحکہ خیز ہے، جس دن یہ وزراء عوام میں اتریں گے تب ان کا سیاسی حساب کتاب ہو گا۔

وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو تعریفی اسناد دینے پر نون لیگی رہنما نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے نورتنوں کو تعریفی اسناد نہیں عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تاریخی مہنگائی، بدترین سرٹیفائڈ کرپشن، کھاد اور چینی بحران پر بھی تعریفی سند ملنی چاہیے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یہ تعریفی اسناد جاری کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،مسلم لیگ نون کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.