Categories
Breaking news

ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ کر 550 ارب روپے ہو چکا ہے، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، اب سکڑ کر 550 ارب روپے ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2013ء میں جب حکومت سنبھالی تو ملک ایسے ہی حالات سے گزر رہا تھا، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کلیکشن کو بڑھایا تھا۔

فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی کس آمد نی میں اضافے کےلیے سب کو کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا، 2013ء میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 340 ارب روپے تھا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *