Categories
Breaking news

ملک میں 69 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

ملک  میں 69 فیصد ہاوسنگ سوسائٹیاں  کے رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

Advertisement

ملک میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں، سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں صرف 2 ہزار 767 ہاؤسنگ سوسائیٹیاں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ملک میں 69 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 69 فیصد رئیل اسٹیٹ کاروبار رجسٹرڈ نہیں یا بوگس کاغذات پر ہوتا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ایف آئی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا سپریم کو رٹ کے حکم پر اکٹھا کیا، جس میں انکشاف ہوا کہ 8 ہزار 767 سوسائٹیوں میں سے 6 ہزار سوسائٹیاں متعلقہ اداروں سےرجسٹرڈ نہیں ہیں۔

دستاویز کے مطابق یہ 6 ہزار سوسائٹیاں بوگس کاغذات پر بنائی گئی ہیں یا نامکمل پیپرز ہیں، صرف 701 ہاؤسنگ سوسائٹیاں فرانزک آڈٹ کراتی ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 500 سوسائٹیوں کے خلاف تقریباً 4000 فراڈ اور کرپشن کے کیس چل رہے ہیں، ہاؤسنگ سوسائیٹیزکے نام پر فراڈ کیسز کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔

دستاویز کے مطابق کیسز ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں چل رہے ہیں، اسلام آباد میں 1188، پنجاب 1380 سندھ میں 78 سوسائیٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخواہ میں 84، بلوچستان 37 ،گلگت بلتستان میں 7 سوسائیٹیاں رجسٹرڈہیں۔

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سائز تقریباً 15 سے20 ٹریلین روپے ہے۔

دستاویز کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرکرنےکی مرکزی،صوبائی سطح پرکوئی باڈی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *