پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 414کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 327 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 97 فیصد ہے۔
Table of Contents
حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ
حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 737 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 896مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 381 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 75 ہزار 820 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 621 ہو گئیں۔
کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ اسپین بھی پہنچ گئی
عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کے بعد اسپین بھی پہنچ گئی
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 185 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 27 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 75 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 846 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 722 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 955افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 34 ہزار 556 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 484 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 412 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: سیکریٹری سندھ بار کونسل قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
-
سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج سے ڈھائی ماہ کیلئے بند
سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنوں کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس بند کر دیا گیا، آج سے 15فروری تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی
-
منڈی بہاء الدین، وکلا کا سیشن جج پر تشدد
رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-
کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا مجاز نہیں، کنور دلشاد
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان کنور دلشاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا مجاز نہیں۔
-
حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ
حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
-
بانی متحدہ کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد
برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی مقدمہ ختم کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
-
تنخواہ اور پنشن کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں، شوکت ترین
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے تنخواہ اور پنشن کے موجودہ ماڈل کو ناپائیدار قرار دیدیا۔
-
غیر جمہوری طریقے سے سیاستدانوں کو باہر کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں، احسن اقبال
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگ کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ارشد ملک کو کس نے مجبور کیا تھا کہ الیکشن سے پہلے فیصلہ سنائیں۔
-
جماعت اسلامی کا سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیراعلیٰ کو قانونی نوٹس
موجودہ بل آئین سے متصادم ہے، آئین سے متصادم کسی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، نوٹس کا متن
-
سرگودھا: پولیو ویکسین انچارج کی ماتحت ورکرز سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
سرگودھا میں پولیو ویکسین انچارج کے خلاف ماتحت ورکر سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
چینی 60 روپے سستی ہوچکی، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کےدیگرممالک کےمقابلےمیں پاکستان میں مرغی اورانڈے سستےہیں،چینی ایک ماہ میں 60 روپے سستی ہوئی ہے۔
-
یورپ یا ریاست مدینہ میں صدر گواہ بنتا تو جیل جاتا، پرویز رشید
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے گورنر ہاؤس میں نجی معاہدے میں صدر مملکت عارف علوی کی شرکت پر تبصرہ کیا ہے۔
-
بلوچستان: ہڑتالی ڈاکٹرز کی مطالبات ماننے کیلئے حکومت کو 2 دن کی مہلت
ینگ ڈاکٹرز نے دو دن بعد او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسز بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
-
بیٹے کی گورنر ہاؤس میں نجی تجارتی معاہدہ تقریب، صدر عارف علوی کی شرکت، کئی سوالات اٹھ گئے
صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کے ذاتی کاروباری کے معاہدے کے لیے گورنر ہاؤس کا استعمال اور صدر مملکت کی شرکت نے کئی سوال اٹھا دیے ۔
-
محکمہ داخلہ سندھ کے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرانے کے احکامات
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ جس کے مطابق افریقن ویریئنٹ کورونا وائرس انتہائی خطرناک اور تیزی سےپھیل رہاہے۔