Categories
Breaking news

ملک میں کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے متجاوز

ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی
ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 2مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 708کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 144 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 943 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو چکی ہے۔

پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 632 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 168 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 643 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 774 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 82 ہزار 826 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 445 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 74 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 469 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 933 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 755 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 667 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 644 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 364 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *