Categories
Breaking news

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، غاکٹر عطا الرحمان

Advertisement
ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، غاکٹر عطا الرحمان

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہناہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے، ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔

Advertisement

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔

Table of Contents

x
Advertisement

عطا الرحمان نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے،اس وائرس سے نمٹنے کے لیےہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

ملک میں کورونا 50 جانیں لے گیا،3ہزار سے زائد متاثر

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ کنفرم کیسز کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ کم ہورہے ہیں استعداد میں اضافہ کرنا چاہیے ، ملک میں 40 سے 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہونے چاہیے، ملک میں اس وقت ٹیسٹ کم ہورہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد کم ہے۔

جیو پاکستان میں ہی بات کرتے ہوئے ماہرصحت ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ ہمیں ملک میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔

ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *