Categories
Breaking news

ملک میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراک لگادی گئیں

ملک میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراک لگادی گئیں

پاکستان میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراک لگادی گئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

ایک کروڑ ویکسی نیشن مکمل ہونے پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔

ملک میں کورونا ویکسی نیشن آج 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

اسد عمر نے گفتگو میں کہا کہ روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر پرجو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، پاکستانی بڑھ چڑھ کر ویکسی نیشن مہم میں حصہ لیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *