پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران انتقال کرنے والے 24 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 20 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 367 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 605 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 3 ہزار 335 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
Table of Contents
اسد عمر نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پر سوال اٹھا دیا
وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھا دیا۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 72 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 509 ہو گئیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 73 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 572 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار 439 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 440 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
- دنیا: کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 28 لاکھ سے متجاوز
- ملک میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 500 مریض زیرِ علاج
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 60 ہزار 911 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 579 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 734 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 211 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 13 ہزار 321 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 364 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
گوجرانوالہ: فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو
گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر دو میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
-
کراچی: آج سے درجۂ حرارت میں کمی
کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا رہنے کا امکان ہے، تاہم آج سے درجۂ حرارت میں کمی بھی ہو گی۔
-
کراچی: گارڈن میں کتے کا بچے پر حملہ
کراچی کے گارڈن تھانے کی حدود میں 9 سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
-
کراچی، جناح ٹرمینل سے متصل زمین پر لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی
سول ایوی ایشن کی اے ایس ایف اور رینجرز کی مدد سے رات گئے کارروائی کرکے سی اے اے کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات گرادی گئی۔
-
وزیراعظم نے کوٹہ سسٹم کو غیرمعینہ مدت تک توسیع دی، آفاق احمد
کراچی میں سیمینار سےخطاب میں آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پرا یم کیوایم ارکان کو استعفا دینا چاہیے تھا۔
-
ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی
تقریب سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا
-
مظفرگڑھ، ذہنی معذور خاتون نے گلی میں جڑوں بچوں کو جنم دے دیا
ذہنی معذوری کے باعث خاتون کو شوہر چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہوگیا تھا۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ناساز، ڈرپ لگائی گئی
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے
-
گوجرانوالہ، فیکٹری میں لگی آگ بے قابو
آگ بجھانے کے لیے سیالکوٹ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گجرات سے بھی فائر ٹینڈرز منگوا لیےگئے۔
-
وزیراعظم آج ٹیلی فون پر عوام سے بات کریں گے
عوام صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بات کرسکتے ہیں۔
-
کراچی میں ہفتے کے روز مارکیٹیں بند رہیں
صدر، ایم اے جناح روڈ، ڈینسو ہال پر واقع مختلف مارکیٹوں کے شٹر ڈاؤن رہے۔
-
نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ، مکمل آرام کا مشورہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔
-
اپریل میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات کا آؤٹ لگ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی جبکہ درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
-
کیا ن لیگ، پی پی میں دوریاں مزید بڑھنے لگیں؟
کیا اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں دوریاں مزید بڑھنے لگ گئیں؟
-
حمزہ شہباز کی والد شہباز شریف سے جیل میں ملاقات
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
-
عثمان بزدار کا ڈسکہ الیکشن شفاف بنانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے این اے 75 ڈسکہ میںالیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کا اعلان کردیا۔