Categories
Breaking news

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 572 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 325 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 16 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 969 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 16 ہزار 432 زیرِ علاج مریضوں میں سے 604 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 657 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ، 15 ہزار 192 ہو گئے

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ جاری ہے جو 15 ہزار 192 ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 658 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 570 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 192افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار 885 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 681 ہو گئیں۔

پاکستان: کورونا شرح ڈھائی فیصد، کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی فیصد ہو گئی، کُل کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 47 ہزار 530 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 79 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 715 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 942 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 283 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 702 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 747 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 658 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.