Categories
Breaking news

ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد کا انتقال

ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد کا انتقال
ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 38 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 338 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید4 ہزار 905 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 516 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 45 فیصد ہو گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 684 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 779 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی آگئی ، محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 52 ہزار 262 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 905 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 89 ہزار 655 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 252 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 110 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 53 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 628 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 988 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 863 نئے کیسز رپورٹ، 14 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون ویرینٹ کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10390 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 863 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 615153 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 741 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 819 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.