Categories
Breaking news

ملک میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس 17 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

Advertisement
Advertisement

 کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس 17 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہا جب کہ ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 73 ملین ڈالر سرپلس رہا۔

کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس 17 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا اس کے دوران جولائی تا ستمبر 2020 کی سہ ماہی میں سرپلس بلند ترین سطح 792 ملین ڈالر پر آگیا۔

ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا غیرمتوقع ہے کیوں کہ ماہرین اقتصادیات بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس خسارے میں رہنے کی توقع کررہے تھے۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ستمبر میںکرنٹ اکاؤنٹ بیلنس غیرمتوقع طور پر بہتر رہا۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس نے اگست کے مقابلے میں ستمبر میں تجارتی خسارہ 700 ملین ڈالر ظاہر کیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارہ 140 ملین ڈالر تھا۔

پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اﷲ طارق نے کہا کہ یہ فرق اس لیے ہے کہ مرکزی بینک اپنے ڈیٹا کو یکجا کرنے کے لیے غیرملکی زرمبادلہ کی رسیدوں اور ادائیگیوں پر انحصار کرتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *