
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہیں۔ گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم دنیا سے الگ ہوکر رہ گئے تھے۔
مذاکرات نہیں ہوسکتے، اسمبلیاں اسی ماہ توڑ دینگے، انتخابات ہماری نہیں پاکستان کی ضرورت ہے، عمران خان
لاہور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے…
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان کے امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کے لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سیالکورٹ ایئرپورٹ 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند
سیالکورٹ ایئرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 5 سے 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
-
چیئرمین نیب سے وعدہ ہے ان کے گریبان میں ہاتھ ڈالوں گا، شاہد خاقان عباسی
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کیس ختم کرنے کی درخواست نہیں دی نہ دوں گا، یہ نیب کی ذمہ داری ہے، تاریخ ان لوگوں سے جواب مانگے گی۔
-
پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے
پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
-
اراضی پر بائی پاس تعمیر کا معاملہ، قائداعظم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حقائق نامہ جاری
قائداعظم یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، قائداعظم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ کی اراضی سے متعلق اہم مسائل پر حقائق نامہ جاری کیا ہے۔
-
شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی
مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا۔
-
عمران خان کی چیک اپ کیلئے شوکت خانم آمد، ٹانگ کا ایکسرے بھی کیا گیا
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے زخموں کےچیک اپ کیلئے شوکت خانم اسپتال آئے۔
-
سندھی ثقافت کے دن پر سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہار
کندھ کوٹ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں، ریلیوں میں شریک لوگوں نے مختلف سندھی گیتوں پر رقص بھی کیا۔
-
داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، محمد صادق
افغانستان کےلیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
-
سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھی ثقافت کے دن پر کراچی سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
پرویز الہٰی نے جنرل باجوہ سے متعلق مونس الہٰی کے بیان کی تصدیق کردی
پرویز الہٰی نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔
-
منشیات پر قابو کےلیے آئی جی اسلام آباد کا تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خط
خط کے متن میں کہا گیا کہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر کام کریں۔
-
سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔
-
کشمیر بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کو شکست، اپوزیشن جماعتوں کو برتری حاصل
سیکریٹری الیکشن کمیشن غضنفر علی نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے۔
-
کراچی ایئر پورٹ: خشک خودرو جنگلی پودوں اور گھاس کو جلادیا گیا
حالیہ بارشوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے اندر بڑی تعداد میں خود رو جنگلی پودے اور گھاس اُگ آئی، جو اب مسلسل پانی نہ ملنے کی وجہ سے خشک ہو چکی ہے۔
-
بد قسمتی ہے کراچی کا منسٹر ہوتے ہوئے یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں، حافظ نعیم
کراچی کے جناح گراؤنڈ میں الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام کے سلسلے میں لڑکیوں کےلیے ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
-
جب دریاؤں کا رخ اُن کیلئے موڑا تو ٹھیک تھے پیچھے ہٹ گئے تو پھر باجوہ بُرے ہوگئے، مونس
مونس الہٰی نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ جنرل باجوہ نے تو تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی مجھ سے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ جائیں۔