
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، سندھ کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔
حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے، آج صوبوں کے حقوق چھیننےکی کوشش ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے حقوق نہیں چھیننے دیں گے، یہ جنگ پی ڈیم ایم کو لڑنی ہے، اپوزیشن جس مقصد کے لیے میدان میں اترا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پاکستان کی نمائندہ جماعتیں ہیں، اپوزیشن اتحاد کا موقف ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیا آج پورا پاکستان مہنگائی سے پریشان نہیں ہے؟
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ آج پارلیمان کو مفلوج کردیا گیا ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی یا نیم صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، 26 مارچ کوآپ کونکلنا ہوگا، چند دنوں کی تکلیف ہے، آپ کو بہتر پاکستان ملے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس جلسے سے ن لیگ کی طرف سے مریم نواز نے خطاب کرنا تھا، اُن کی صاحبزادی کو چوٹ لگی ہے اس لیے وہ آج نہیں آسکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی اورگیس مہنگی ہے، جواب دینے والا کون ہے؟ مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرنے والے آج چھپتے پھر رہےہیں، پیٹرول مہنگا کرنے پر پیسے کس کی جیب میں جارہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری
وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی ۔
-
بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا ثمر ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن و مستحکم افغانستان کی امید کا اظہار کیا گیا
-
سینیٹ ٹکٹ کیلئے ن لیگی ارکان کی بھاگ دوڑ, شہباز شریف سے ملاقات
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ( ن) کا سینیٹ کا ٹکٹ لینے کےلیے لیگی ارکان کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ۔
-
ویڈیو ایڈیٹ کی گئی، وہاں موجود نہیں تھا، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے کی وضاحت
پیپلز پارٹی کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد علی باچا نے کہا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے، میں وہاں موجود نہیں تھا۔
-
سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر
الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021ء کےلیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی ۔
-
ماضی میں ارکان نے ضمیر بیچا، ویڈیو 2018ء کی ہے، اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ارکان نے پیسے لے کر ضمیر بیچا ہے، جو ویڈیو منظر عام پر آئی وہ 2018ء کے الیکشن کی ہے۔
-
کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتا ہے۔
-
سینیٹ الیکشن 2018 میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی
سینیٹ انتخابات 2018ء میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کی خریدو فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
-
حیدرآباد: جام خان شورو کی رہائشگاہ پر پُرتکلف ظہرانہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
اسلام آباد: وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کیلئے نوٹس آویزاں
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے مزید غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے نوٹس لگا دیئے گئے۔
-
پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے منصوبے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
-
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد لاپتا شہری بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد لاپتا شہری انیس عباس بازیاب ہونے کے اپنے گھر پہنچ گیا۔
-
مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فروخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدر جھوٹوں کی پاناما رانی ہیں۔
-
ہم چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں، اعظم خان سواتی
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کہتے ہیں کہ وہ چینی حکومت خاص طور پر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں۔
-
لاہور، ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ
لاہور پولیس کی جانب سے زخمی ملزمان کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے۔
-
پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ مہم ہے۔