Categories
Breaking news

ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں سب لیڈر بنے ہوئے ہیں، راجا فاروق حیدر

Advertisement
خوف ہے کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا، راجا فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مجھے خوف ہے کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا۔

آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب میں راجا فاروق حیدر نے کہا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں سب لیڈر بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی برداشت موجود ہے یہ ہم سب کے اکٹھے ہونے سے ثابت ہو گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں گیا تو شکلیں دیکھ کر حیران ہوا، جسے دیکھو وہ مرکزی رہنما بنا ہوا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں، سب لیڈر بنے ہوئے ہیں، لوگ بغیر کسی تیاری کے پارلیمان میں آتے ہیں۔

راجا فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ آج یہاں ہر کوئی کہتا ہے ہماری زندگی تک کوئی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، بھارت نے ایسا نقصان پہنچایا ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہمیں محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو محفوظ رکھنے کے لیے بھارتی اقدامات پر قابو پانا ہو گا، مجھے خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہو گا۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *