
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
کراچی میں حرمت سود سیمینار سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سیمینار کی قراردادیں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ شیئر کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ کو کنوینشنل بینکوں سے بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی، اسلامی بینکنگ کی پراڈکٹس کو سستا کریں۔
انہوں نے اسلامی بینکوں میں پیسہ رکھوانے کی تجویز پر کہا کہ حکومت ادھار پر چل رہی ہے، اسلامی بینکوں میں پیسہ کہاں سے رکھیں؟
خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، شریعت عدالت کے حرمت سود سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سود سے متعلق فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں نے اپیلیں دائر کی تھیں، اسٹیٹ بینک کے عدالت جانے پر تشویش ہوئی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے اسلامی بینکاری کےلیے کوششیں کی ہیں، دنیا بھر میں کوشش کی جارہی ہے کہ ہر شخص کو بینکاری نظام سے منسلک کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکاری کا نظام زندگی کی ضرورت بن چکا ہے، بینکاری نظام کے ذریعے شفاف لین دین کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، 20 سے 21 فیصد اسلامی بینکاری نظام میں آچکی ہے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور بجٹ خسارہ ملک کی جڑوں میں بیٹھ چکا ہے، پاکستان پر دنیا کی بدترین معاشی پابندیاں لگیں، ملک میں آگے بڑھنے کےلیے چارٹر آف اکانومی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکوں کے اثاثے 7 ٹریلین روپے کی سطح پر ہیں، میوچل فنڈز اور انشورنس کو اسلامی بنیاد پر لانا ہو گا، اسلامی بینکنگ کے حوالے سے آج ہم وہاں کھڑے ہیں، جہاں 2018 میں کھڑے تھے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو پانچ سال میں سود سے پاک کر سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کو اسلامی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آمدنی سے زیادہ خرچہ کرنے کے عادی بن چکے ہیں، ہمیں آمدنی بڑھانی ہوگی اور خرچوں کو کم کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک دیکھیں کہ کون سے بینکوں نے مدارس کے اکاؤنٹ کھولنے میں مشکلات پیدا کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے ایک بار پھر ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے امکان کو رد کردیا اور کہا کہ اس سے مشکل حالات آئے پاکستان نے ڈیفالٹ نہیں کیا اب بھی نہیں کرے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لندن: پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانیٔ متحدہ کیخلاف گواہی دیدی
ایم کیو ایم کی لندن کی 7 پراپرٹیز کے حصول کی عدالتی جنگ میں ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں بانیٔ متحدہ کے خلاف کھڑے ہو گئے۔
-
پاک انگلینڈ کرکٹ میچ، پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز سے متعلق ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کردیا گیا۔
-
نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت آپکو قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔
-
سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، مولانا فضل الرحمان
شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے ، اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی۔
-
پرویز الٰہی ایسے اسمبلی چلاتے ہیں جیسے گجرات کی ضلع کونسل ہو، عطا تارڑ
ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 18 ایم پی ایز کی معطلی کیخلاف پٹیشن سمیت 2 پٹیشنز کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔
-
عمران خان نے ٹوئٹ میں قائد اعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق صدر عمران خان نے ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔
-
کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، ملزم کے بیان کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں خاتون اور 3 بچیوں کے قتل کے ملزم فواد کے پولیس کو اسپتال میں بیان دینےکی ویڈیو سامنے آ گئی۔
-
کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، پوسٹمارٹم کی تفصیلات
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں قتل کی گئی خاتون اور 3 بچیوں کے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔
-
کوئٹہ: خودکش دھماکے میں شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ ادا
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں آج صبح ہوئے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
-
سپریم کورٹ کا سوئی سدرن ملازمین کا کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے پاس ایک ہی قانونی نکتہ ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی،کیس کو لارجر بینچ میں سن کر فیصلہ کریں گے۔
-
عمران خان کی جنرل ساحر اور جنرل عاصم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔
-
جھنگ سے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کارروائی کر کے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار کر لیے۔
-
نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی، اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور کے 3ملازم معطل
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق تینوں ملازمین کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
-
3 بڑے ایئر پورٹس پر قطار بندی کیلئے ’زگ زیگ‘ یا ’اسنیک لینز‘ متعارف
کراچی سمیت ملک کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر بہتر قطار بندی یقینی بنانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
-
وزارتِ منصوبہ بندی کی بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کی یقین دہانی
وزارتِ منصوبہ بندی نے سپریم کورٹ کو بھونگ انٹر چینج کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی۔