Categories
Breaking news

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ملک میں  رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ملک میں رمضان المبارک رمضان کا چاند نظر آگیا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ملک بھر میں آج پہلی تراویح پڑھی جائے گی، پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ارکان بھی شریک ہوئے، وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، سپارکو کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.