Categories
Breaking news

ملک میں جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا

ملک میں جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا

ملک میں ماہِ جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الاوّل 1444ہجری 26 نومبر 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

جمادی الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کے مختلف مقامات سے جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند کی شہادتوں کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم جمادی الاوّل 1444ہجری 26 نومبر 2022 بروز ہفتہ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *