Categories
Breaking news

ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے، فرخ حبیب

Advertisement
جنگ نیوز

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی پوری سیاسی تاریخ مشکوک سرپرستیوں سے بھری ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انھوں نے کہا کہ بیرونی حکومتیں بھی پیسہ دیکر انہیں اپنا دم چھلا بناتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) چوری پر سینہ زوری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *