Categories
Breaking news

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ سو انتالیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو اکتیس رہ گئی ہے۔ مزید چار افراد مرض کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ایک دن میں اٹھائیس ہزارآٹھ سو تئیس ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 539 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2020 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 5 ہزار 831 ہوگئی ہے۔ وائرس سے تاحال 2 لاکھ 89 ہزار 806 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے۔

‏ملک بھرکے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات موجود ہیں۔‏1011 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا مریضوں کے لیے 1912 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ 98 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہو گئی۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 760 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36992، بلوچستان میں 13595 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15941، آزاد جموں و کشمیر 2421 اور گلگت بلتستان میں 3227 ہو گئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *