پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 47 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 914 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 459 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 648 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 84 ہزار 670 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 716 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 59 ہزار 757 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 54 ہزار 638 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 680 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 لاکھ 83 ہزار 401 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 19 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار 104 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 88 لاکھ 68 ہزار 554 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 32 لاکھ 72 ہزار 828 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 54 ہزار 990 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 954 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 489 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 298 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 879 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 82 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 400 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 990 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں واضح کمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی جاری پانچویں لہر کے دوران اب نئے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 342 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 765 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 957 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 370 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا، بزدار
پنجاب کےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے۔
-
ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔
-
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، آج چیف جسٹس بندیال اہم کیسز کی سماعت کرینگے
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اہم کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔
-
شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی میں گزشتہ شب پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ ملزمان کو بھاگتے اور سادہ لباس اور یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار کو ملزمان کے پیچھے بھاگتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
کراچی، طلباء یونین پر پابندی کیخلاف احتجاج
واضح رہے کہ سندھ میں طلباء یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل تیار کرلیا گیا ہے۔
-
بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کی کئی ماہ سے جاری ہڑتال ختم
واضح رہے کہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں 4 ماہ سے ہڑتال جاری تھی۔
-
خاتون کو شوہر کی لے پالک بیٹی نے گھر سے نکال دیا
خاتون نے کہا کہ لے پالک بیٹی نے ملازمہ کو گولی مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
-
کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص گھر کی دہلیز پر قتل
کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا۔
-
وزیراعظم کا وزیروں کو آج تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
میرپورخاص، کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 سالہ لڑکی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
-
قصور، پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور ہلاک، 15 زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کا زیادہ تر حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ آگ فیکٹری کے دوسرے حصے تک نہ پہنچ پائے۔
-
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
-
والٹن کنٹونمنٹ بورڈ انتخاب : لیگی امیدوارکی فتح، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک لبیک کے محمد افضل 1 ہزار 781 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
-
فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔
-
سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل
سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خاتون اسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
-
باحجاب لڑکی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان نے بھارت میں حجاب میں نہتی لڑکی پر حملے کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔