Categories
Breaking news

ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 ہزار 260 افراد متاثر

ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 ہزار 260 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 260 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 816 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4…

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 177 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 981، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 141، بلوچستان میں 18 ہزار 61، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47 اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *