Categories
Breaking news

ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں،فیصل سلطان

ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ7 سے 10ہزار افراد کی ویکسینیشن سہولت ہے،فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں ، ملک بھر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

پنجاب اور کے پی میں کورونا وائرس کا دباؤ ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خریدی گئی ویکسین ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں یومیہ سات ہزار سے دس ہزار افراد کی ویکسینیشن سہولت ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد میں ویکسینیشن کیلئے تقریبا 24 سے زائد سینٹرز قائم کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *