
ملک بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو سینٹرز بنائے گئے ہیں، ایک سینٹر این ای ڈی اور دوسرا ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس ہے۔
پروفیسر امجد سراج نے بتایا ہے کہ کراچی میں 20 ہزار امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے رکھا گیا ہے، انٹری ٹیسٹ کا آغاز دن 11 بجے ہوا ہے۔
پی ایم سی کے چیف کوآرڈینیٹر جواد امین کا کہنا ہے کہ سندھ میں 43 ہزار 994 امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جامشورو یونیورسٹی، نوابشاہ بلاول اسپورٹس کمپلیکس اور خیرپور میں سینٹر بنائے گئے ہیں۔
حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزمیں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ میں کل 15 ہزار 408 طلباء طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
کراچی: میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، تیاریاں مکمل، امیدوار کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور امیدوار ابھی سے ٹیسٹ مراکز پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
انٹری ٹیسٹ 329 ایم بی بی ایس، 88 بی ڈی ایس اور 100 بلاول میڈیکل کالج کی نشستوں کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔
لاہور میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔
ترجمان یو ایچ سی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان پنجاب کے 8 شہروں میں قائم کردہ 25 مراکز میں لیا جا رہا ہے جس میں 83 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 28 ہزار، ملتان میں 18ہزار، گوجرانوالہ میں 7ہزار، بہاولپور میں ساڑھے 6 ہزارامیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 12ہزار، ساہیوال میں 4 ہزار، سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں ساڑھے 3، 3 ہزار امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے 6 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل نگران عملہ مقرر کیا گیا ہے، امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 200 معروضی سوالات پر مشتمل ہے، ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان میں کم از کم 55 فیصد (110/200) نمبر لانا لازمی ہے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 45 فیصد (90/200) نمبر لانا لازمی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کے تکتو کیمپس میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے لیے انٹری ٹیسٹ میں تقریباً 9 ہزار طلباء و طالبات شریک ہیں۔
انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر بولان میڈیکل کالج، لورالائی،خضدار اور تربت میڈیکل کالجز میں داخلے مل سکیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: آن لائن ہتھیار فروخت کرنیوالا گروہ اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث
کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا گروہ جدید طرز کے غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث ہے جس کی آڑ میں اسلحہ درہ آدم خیل، پشاور اور ڈی آئی خان سے کراچی اسمگل کیا جاتا ہے۔
-
کراچی: میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، تیاریاں مکمل، امیدوار کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور امیدوار ابھی سے ٹیسٹ مراکز پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
-
کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے گداگر بچے کو بھیک مانگنے پر قتل کر دیا
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔
-
کراچی: 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، 2 لڑکے جاں بحق
کراچی میں موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 لڑکے جاں بحق اور 1 لڑکا زخمی ہو گیا۔
-
ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ ہے، جمشید خان
انہوں نے کہا کہ وہ پتھروں سے بچ کر نکلے تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہوگئی، اس نے وقار کو واقعے کا بتایا جس نے اسے قریبی فارم ہاؤس پہنچنے کا کہا، اِس دوران ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔
-
عمران پر حملےکا ملزم اب تک عدالت نہیں لایا گیا، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی چار بار تبدیل ہوچکی کیوں کہ وہ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔
-
ارشد شریف قتل کیس، وقار احمد اور خرم احمد کی زندگی کو بھی خطرات لاحق
قانونی ٹیم نے کہا کہ بعض میڈیا کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے، دونوں بھائی وقار اور خرم سرکاری رپورٹ کے اجرا کے بعد بات کریں گے۔
-
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹک ٹاکرز کو لوٹنے کی کوشش ناکام
ایک ملزم نے اسلحے سے فائر کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔
-
ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل
نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو بھی طلب کرلیا گیا۔
-
کراچی: کورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو افراد نے کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف اتوار کی شام لندن سے وطن روانہ ہوں گے
شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔
-
عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، امریکی اخبار
مضمون نگار نے لکھا کہ اب امریکا اور اتحادی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان میں عدم استحکام کیلئے تیار رہیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی چیئرمین نیب کی تعیناتی نہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جسے کہتے تھے چپڑاسی بھی نہ رکھیں اسے کس میرٹ پر وزیر داخلہ لگایا۔
-
بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان گرفتار
سوات میں بدھا کے مجسمے کو پتھر مارنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا ہے۔
-
20 غریب ترین اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبے کا آغاز
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبر پختونخوا سے 3 اور پنجاب سے1 ضلع شامل کیا گیا ہے۔