Categories
Breaking news

ملکی سیاست پر ریحام خان کا تبصرہ

ملکی سیاست پر ریحام خان کا تبصرہ

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے ملک میں جاری سیاسی اتھل پتھل پر تبصرہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام تر سیاست کا محور اس وقت چوہدری خاندان ہے، دیکھنا ہے اب وہ کیا کرتے ہیں۔

ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ دیکھتے ہیں چوہدری برادران فوری اور چھوٹے فائدے کی طرف جاتے ہیں یا دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقبل کی سیاست مضبوط کرتے ہیں۔

آج وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا اور پی ٹی آئی نے ق لیگی رہنما کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.