Categories
Breaking news

ملتان: چوری کا ملزم لڑکی نکلا، تعینِ جنس کیلئے بورڈ بنانے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملتان پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پر دکان سے نقد رقم کی چوری پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہو گئی تھی، پہلے نام خالد تھا، پھر ثمینہ رکھا گیا۔

لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،میڈیکل ٹیسٹ کاحکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کے کیس میں جنسی میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزم نے بتایا کہ شناختی کارڈ پر اپنا نام اب تک درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا۔

عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ۔

ملتان جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔

ملتان پولیس کےمطابق ملزم کا چوری سمیت کسی جرم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *