Categories
Breaking news

ملتان: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی کیمپ کا چوتھا روز

ملتان : میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل

ملتان میں جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کیمپ میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں جنگ جیو نیوز بلڈنگ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، جنرل سیکرٹری چوہدری اطہر عزیز، صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور، کنور صدیق، ورکرز فیڈریشن کے دلاور عباس، عوامی ورکرز کے کامریڈ یامین اور لیبر ونگ کے عبدالرحمٰن قریشی نے بھی شرکت کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرو کے نعرے لگائے اور حکومت سے میر شکیل کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے میڈیا کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *