Categories
Breaking news

ملتان: دوا کھا کر جاں بحق 3 بچوں کے والد کی پراسرار موت

ملتان: دوا کھا کر جاں بحق 3 بچوں کے والد کی پراسرار موت

ملتان میں 21 اور 22 مئی کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھا کر انتقال کر جانے والے 3 بچوں کے والد کا بھی آج انتقال ہو گیا۔

ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ میں 3 بہن بھائیوں کا مبینہ طور پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے کھانسی کی دوائی دینے سے انتقال ہوا تھا جس کے بعد آج تینوں بچوں کا والد غلام حسین بھی اپنے گھر میں مبینہ طور پر دوا کھانے کے بعد انتقال کر گیا۔

ملتان: اتائی کی دوا سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے

ملتان میں اتائی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ،جس کی دو ا سے 2 دن میں 3بہن بھائی جاں سے گئے۔

غلام حسین کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

غلام حسین کے ایک رشتے دار محمد اکبر کے مطابق شبہ کیا جا رہا ہے کہ غلام حسین نے آج گھر میں کوئی زہریلی دوا کھائی ہے جس کے بعد اس کی موت واقع ہوئی، تاہم پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش سے اصل صورتِ حال سامنے آسکے گی۔

ملتان، اتائی ڈاکٹر کی دوا سے 3 بہن، بھائی جاں بحق

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں غیر معیاری دوائی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں واقعہ خودکشی لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، فرانزک رپورٹ آنے پر ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے ۔

واضح رہے کہ پولیس نے اب تک اس واقعے میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر سلیم کو گرفتار کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *