Categories
Breaking news

ملتان اور گجرات کی سڑکیں 2 رویہ کرنے کے منصوبوں کی منظوری

Advertisement
ملتان اور گجرات کی سڑکیں 2 رویہ کرنے  کے منصوبوں کی منظوری

Advertisement

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو 2 رویہ کرنے کے منصوبو ں کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔

ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ…

x
Advertisement

دورانِ اجلاس سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ وہاڑی ملتان روڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 2 رویہ کیا جائے گا، اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات جلالپور جٹاں 2 رویہ سڑک بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی، اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 6 مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور فیصل آباد، جڑانوالہ، لنڈیانوالہ روڈ تا ایکسپریس وے سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی بتایا کہ فیصل آباد جڑانوالہ تا ایکسپریس وے سڑک کے ساتھ سروس روڈ بھی بنائی جائے گی،جبکہ جڑانوالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *