Categories
Breaking news

ملتان:محبت میں ناکامی پر ہوٹل سےکودنے والی روسی خاتون سفارتخانے منتقل

ملتان:محبت میں ناکامی پر ہوٹل سےکودنے والی روسی خاتون سفارتخانے منتقل

ملتان میں محبت میں ناکامی پر ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی روسی خاتون کو اسلام آباد میں روس کے سفارت خانے بھجوا دیا گیا ۔

روسی خاتون کرسیٹنا سانگلہ ہل کے رہائشی نوجوان عبداللّٰہ کی تلاش میں پاکستان آئی اور ملتان میں مقیم تھی، عبداللّٰہ کو تلاش نہ کر پانے اور محبت میں ناکامی پر کرسیٹنا نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

کرسیٹنا اس دوران معجزانہ طور پر محفوظ رہی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

خاتون کو صحت یاب قرار دئیے جانے کے بعد اسے اسلام آباد میں روسی سفارت خانہ بھجوا دیا گیا ۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خاتون کو معمولی خراشیں آئی ہیں تاہم اسے جلد واپس اس کے وطن بھجوانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں تب تک وہ اسلام آباد میں سفارت خانے میں مقیم رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.