Categories
Breaking news

ملاقات کیلئے پیسوں کی پیشکش، مریم نفیس صارف پر برس پڑیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس کو سوشل میڈیا صارف نے دوست سے ملاقات کے لیے پیسوں کی پیشکش کردی جس پر اداکارہ برس پڑیں۔مریم نفیس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فہد خان نامی صارف کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صارف نے اداکارہ کو پیسوں کے عوض اپنے دوست سے ملاقات کی پیشکش کی تھی۔فہد خان نامی صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اگر آپ میرے دوست سے ایک ملاقات کرلیں تو میں آپ کو تین لاکھ روپے کیش دوں گا۔‘
صارف نے مزید کہا کہ ’میرا دوست بہت اچھا انسان ہے اور وہ حال ہی میں پاکستان آیا ہے۔مریم نفیس نے صارف کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس گندگی کو ختم کرنا چاہتی ہوں، میں نہیں جانتی کہ اس غیر اخلاقی حرکت کا ذمہ دار کون ہے اور وہ کون سے لوگ ہیں جو ان جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھ سمیت دیگر اداکارائیں 12 گھنٹے یا اس سے زائد گھنٹے باعزت طریقے سے روزانہ کام کرتی ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم اس طرح کی گندی ذہنیت کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں، ہم عزت دار اور تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ہرگز کسی بھی شخص کو اپنی بےحرمتی اور بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘مریم نفیس نے مزید لکھا کہ ’ہم باعزت اداکارائیں ہیں کوئی جسم فروش نہیں ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *