Categories
Breaking news

ملائیشیا: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے پر مہاتیر محمد کا اہم بیان سامنے آگیا

Advertisement
Advertisement

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے تاریخ کی خطرناک حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔

امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں ہوجائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کی دوستی کے نتیجے میں مسلم امہ میں پھوٹ پڑے گی۔

اس طرح صہیونی دشمن کو مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قتل عام کی آگ پر تیل چھڑکنے کا موقع ملے گا۔ امارات نے ایک ایسا قدم اٹھایا جس کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ الجھ جائیگی اور مسلمان ممالک کااپنا امن تہہ وبالا ہوجائے گا۔

اس اقدام سے فلسطین پر اسرائیل کو اپنا قبضہ مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ فلسطینیوں اور فلسطینی قوم کے ہمدردوں کی طرف سے امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر رد عمل سے ظاہرہوتا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری محاذ آرائی طول پکڑے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *