Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کا حق ملنے کے آج بھی منتظر ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود

Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کا حق ملنے کے آج بھی منتظر ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اورفیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کا حق ملنے کے آج بھی منتظر ہیں۔

اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بےبس دکھائی دیتا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اس کی واضح ناکامی کے ثبوت ہیں، پاکستان نے 26 ممالک کے سینتالیس مشنز میں دو لاکھ فوجی مہیا کیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشنزکے لیے فراہم کیے گئے دستوں میں سے ہمارے ایک سو ستاون جوان شہید ہوئے۔ پاکستان دنیا میں سب سے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے، شکوہ نہیں کر رہے لیکن پاکستان اپنے حصے سے زیادہ وزن اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ماحول کے تحفظ اور ترقی کے کلیدی معاہدے اٹھاکر پھینکے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے وجود نے تاریخی ضروری تقاضا پورا کیا تھا،ضروری تقاضا تھا آئندہ نسلوں کو جنگ کے عفریت سے بچایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ادارے کی کامیابیوں کے ساتھ ناکامیوں کو بھی ملا کر دیکھنا ہے۔۔۔مشنز میں اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانا ایک تاریخی موقع ہے،یہ باوقار انداز میں خود احتسابی کا موقع بھی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *