Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیر میں بھاری جانی نقصان پر بھارتی فوج بوکھلا گئی

Advertisement
مقبوضہ کشمیرمیں بھاری جانی نقصان پر بھارتی فوج بوکھلاگئی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں حریت پسندوں سے جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان پر بھارتی فوج بوکھلا گئی، کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، جس سے چار پاکستانی شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے، پاک فوج کا ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب بھارتی فوج کا چند حریت پسندوں سے مبینہ مقابلہ ہوا، چار بھارتی فوجی مارے گئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ہزیمت کی ماری بھارتی فوج نے 13نومبر کو ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، توپ خانہ بھی استعمال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، وادی جہلم اور وادی باغ کی شہری آبادیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 4 بے گناہ شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثرجواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا اور اس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کی ہے، فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا نقصان تسلیم شدہ نقصان سے کہیں زیادہ ہے، یقین دلاتے ہیں ایسی اشتعال انگیزیوں کا اسی انداز میں جواب دیں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی اخلاقی پستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا عکاس ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن پاک فوج کی بھی خواہش ہے، تاہم اپنا خون اور جانیں دے کر بھی مادر وطن اور کشمیری بھائیوں کا دفاع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *