Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری

Advertisement
Advertisement

ھارتی ریاستی دہشت گردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو کشمیریوں کو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی قابض افواج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ۔

جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض افواج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ جبکہ ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *