Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی, بھارتی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا, شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے بھارتی چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا بھارت نے عالمی قوانین، عالمی انسانی حقوق اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، لیکن اب بھارت کی پالیسیوں اور ہندوتوا سوچ کے خلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہم دنیا کو بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کرتے آ رہے ہیں، بھارت جس عالمی فورم پر جائے گا وہاں اسے نہتے کشمیریوں کی آواز گونجتی ملے گی، کشمیر کی آواز ایک خطے کی نہیں بلکہ عالمی آواز بن چکی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے گمراہ کن خبریں پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا، ڈس انفولیب نے اپنی رپورٹ میں جھوٹے پروپیگنڈے اور گم راہ کن خبروں کے لیے بنائے جانے والے بھارتی نیٹ ورک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی نیٹ ورک گزشتہ 15 برسوں سے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کو جھانسا دے رہا ہے جب کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں بھی مصروف ہے، بھارتی نیٹ ورک نے جعلی فلاحی تنظیمیں (این جی اوز) اور میڈیا آرگنائزیشن وسیع پیمانے پر تشکیل دیں، یہ تمام تنظیمیں اور صحافتی ادارے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *