Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیر مودی کے خلاف جہاد اور آزاد کشمیرعمران خان کی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں: بلاول

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مودی کے خلاف جہاد جبکہ آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔

میرپور آزادکشمیر میں ریلی سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پیپلزپارٹی کے مشکل وقت میں کشمیری ہمارے ساتھ تھے، میں کشمیر کی عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا، موجودہ حکومت کا کشمیر سے متعلق رویہ دیکھتا ہوں توافسوس ہوتا ہے، کشمیر کی عوام نے بھٹو کا ساتھ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مودی کا مقابلہ کررہے ہیں اور یہاں کے کشمیری عمران خان کی مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں، آپ کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے، چاہے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ہوں یا آزاد کشمیر میں، آپ پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے تو ہم آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم مودی کو بھی بھگائیں گے اور عمران کو بھی بھگائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *