Categories
Breaking news

مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی صورتحال دن بدن بگڑنے کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل

مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی صورتحال دن بدن  بگڑنے کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *