Categories
Breaking news

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری، امارات اسرائیل ڈیل کے بعد فلسطینی علاقوں میں حملے بڑھ گئے

Advertisement
Advertisement

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہےمقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، امارات اسرائیل ڈیل کے بعد فلسطینی علاقوں میں حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر گیارہ روز بھی فضائی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر رات کے اندھیرے میں جنگی طیاروں کے ذریعے پھر حملے کیے ہیں۔

میزائل داغے اور گولہ باری کی۔ غزہ میں مسلسل اسرائیل جارحیت کے بعد فلسطینی کے تباہ حال گھر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، خوف کے سائے میں زندگی گزارنے والے ننھے فلسطینوں کی آہ و بکا ، چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے اسپتال میں بھی گھس آئی اور ڈاکٹرز کو دھمکا کر شہریوں کے علاج و معالجے سے ہی محروم کرنے لگی ہے۔ امارات اسرائیل ڈیل کے خلاف فلسطین میں مظاہرے بھی جاری ہیں ، مظاہرین کا کہناہے کہ وہ کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *