Categories
Breaking news

مقامی و درآمدی چھوٹی گاڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوں گی

مقامی و درآمدی چھوٹی گاڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوں گی

حکومت نے پاکستان میں تیار ساڑھے آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملکی اور امپورٹڈ چھوٹی گاڑیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی۔

حکومت کی طرف سے 850 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موبائل فون سستا،موبائل کال مہنگی ہوجائے گی

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ مقامی تیار کردہ چھوٹی گاڑیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جارہی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح سترہ سے کم کر کے ایک فیصد کرنے اور ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی خواتین آمنے سامنے

مسلم لیگ ن کی خواتین پلے کارڈز اُٹھا کر وزیر خزانہ کے پیچھے جاکھڑی ہوئیں، پی ٹی آئی کی خواتین نے حکومت مخالف پلے کارڈ چھین لیے۔

پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی تیار ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *