وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فی صد ہوگی۔
ایک تازہ ٹویٹ میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے مقامی طور پر تیار شدہ الیکٹرک گاڑیوں کے سلسلے میں ٹیکس معاملات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ EVs پر ایک فی صد سیلز ٹیکس کی شرح 50 کلو واٹ تک ہوگی جب کہ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر یہ شرح 150 کلو واٹ تک کی گاڑیوں پر ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ چارجنگ کے آلات پر ڈیوٹی ایک فی صد تک ہوگی، جب کہ الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پہلے ہی لاگو نہیں ہوتی، نیز الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پلانٹس اور مشینری کی درآمد ڈیوٹی فری ہوگی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج کابینہ نے 4 وھیلرز کے لیے الیکٹرک وھیکل پالیسی منظور کر لی ہے، پالیسی کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر اے ایس ٹی (ایکسلریٹڈ سیلز ٹیکس) اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جائے گی۔
مینوفیکچررز کے لیے پالیسی کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد پر صرف ایک فی صد ٹیکس رکھا گیا ہے، جب کہ انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور سالانہ رینیول فیس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
Cabinet has today approved the Electric Vehicle policy for 4 wheelers.
Salient features:
– Removal of Addn Customs duty and AST on imports of EV cars.
– For Manufacturers: only 1% tax on import of EV parts.
– Registration & annual renewal fee waiver for EVs in ICT. 1/2— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 22, 2020