Categories
Breaking news

مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا: وزیراعظم

Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پرحکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے۔

معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا لیکن دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے، برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *