وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم دبئی سےووٹ ڈالنے آ رہے ہیں، جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کریں گے، ان کا نام ای سی ایل اور انٹرپول میں بھی ڈلوائیں گے، ان کی گرفتاری کے سلسلے میں آئی جی سندھ سے بات ہو گئی ہے۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے کی کسی کو اجازت نہیں، 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، اپوزیشن کے تمام ارکان کو مکمل پروٹیکشن دیں گے، ان شا ءاللّٰہ عمران خان فتح یاب ہوں گے، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو اٹھائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مزے کر رہے ہیں، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر کوئی سن لے، کسی نے امن و امان کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، ٹکراؤ سے گریز کیا جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ 7 روز خوش اسلوبی سے گزریں، اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو سزا بھی یہی بھگتیں گے، کل (27 مارچ کو) پریڈ گراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہو گا، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، اتحادیوں کے ساتھ اور ناراض لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے، راولپنڈی کی ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، راولپنڈی کا حلقہ وفاداریوں کو پسند کرتا ہے، پنڈی شہر کی ریلی کو میں خود لیڈ کروں گا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دھرنا اگر دیا گیا تو عدالت کی ایڈوائس پر کام کریں گے، اپوزیشن نے عمران خان کو مقبولیت کی معراج پر پہنچا دیا ہے، دھرنے کی کسی کو اجازت نہیں، اگر کسی نے دھرنا دیا تو دھر لیا جائے گا، فوج کو طلب کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی، وہ انہوں نے مسترد کر دی، ایمرجنسی کی رائے دی وہ بھی انہوں نے مسترد کر دی، میری رائے ہے کہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جلد انتخابات کرائے جائیں، میں نے قبل از وقت انتخابات کی تجویز عمران خان کو دی، وزیرِ اعظم نے یہ رائے بھی مسترد کر دی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو حالات صحیح ہیں، جے یو آئی سرینگر ہائی وے سے اسٹیج ہٹا کر پارکنگ سائیڈ پر لے گئی ہے، تمام پارٹیوں کے راستے کلیئر رکھیں گے، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریکِ عدم اعتماد گزر جائے تو بتاؤں گا کہ ملک دشمن عناصر او آئی سی کانفرنس کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کو اختیار ہے کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کی منظوری سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کر سکتی ہے، اللّٰہ کرے وہ وقت نہ آئے، امید ہے نہیں آئے گا، کوئی ملک دشمن بھی شرارت کر سکتا ہے، ہمیں پوری کوشش کرنی ہے کہ ہم سیاسی طورپر میچیور ہونے کا ثبوت دیں، اگر خدانخواستہ کوئی ٹکراؤ ہو گا تو اس کی رپورٹ ہم نے سپریم کورٹ کو کر دی ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت انتظامیہ وزراتِ داخلہ کو ایمرجنسی کا لکھتی ہے، وزارتِ داخلہ درخواست وزیرِ اعظم اور کابینہ کو بھیجتی ہے، جن کی منظوری کے بعد ایمرجنسی لگتی ہے، ابھی شیئر نہیں کر سکتا کہ دشمنوں کا ایجنڈا کیا تھا، سری نگر ہائی وے رینجرز اور ایف سی کے حوالے کی ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کو صرف آج تک جلسہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جے یو آئی اگر کل جلسہ کرے گی تو اسے نئی درخواست دینا ہو گی، ن لیگ نے سری نگر ہائی وے کی اجازت مانگی تھی، اس کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے، جاوید لطیف
جاوید لطیف کا کہنا عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔
-
لاہور: PTI کا کیمپ جلا دیا گیا
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کا کیمپ مبینہ طور پر آگ لگا کر جلا دیا گیا۔
-
ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل
سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
-
اسلام آباد: جلسوں کے باعث ریڈ زون سِیل کرنے کا فیصلہ
حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو سِیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
-
عمران خان، اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےوزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا۔
-
گلگت سے PTI کی ریلی کی اسلام آباد آمد
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
امر بالمعروف جلسہ، تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری کا پیغام
فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔
-
سیاسی کمیٹی آج بھی بنی گالہ طلب
وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنیوالا ہے: فیصل جاوید
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔
-
حکومتی وفد چوہدری برادران کو منانے کیلئے روانہ
اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ ملنے کے لیے روانہ ہو گیا۔
-
پاکستان: کورونا شرح 1 فیصد سے کم، مزید 4 مریض جاں بحق
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
عون چوہدری مدینہ میں ہیں؟
نور بخاری کی انسٹا پوسٹ میں عون چوہدری کو مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی، 1 کی حالت تشویشناک
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کمالیہ، وزیراعظم آج دوپہر 3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔
-
مریم اور حمزہ کی قیادت میں ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا
پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔
-
کراچی، موسم آج بھی شدید گرم رہے گا
کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے