Categories
Breaking news

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے  عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان کی تائید کردی۔

مفتی منیب نے عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے انٹرویو پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکا کو اڈے نہ دینے اور خواتین کے مختصر لباس کے حوالے سے واضح مؤقف پر داد و تحسین پیش کی۔

جمائما کا ایک بار پھر عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ڈھکے…

مفتی منیب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم خواتین کے لباس کے حوالے سے وزیراعظم کے مؤقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ لبرل عناصر کیلئے یہ بات بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں ان سے ہمدردی ہے لیکن عمران خان کا مؤقف درست ہے۔‘

شہزاد رائے عمران خان کے شکرگزار کیوں؟

گلوکار شہزاد رائے وزیراعظم عمران خان کے طالبعلم…

مفتی منیب نے وزیراعظم کے امریکا کو ہوائی اڈے نہ دینے کے صاف انکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے کی تاریخ پاکستان کیلئے انتہائی حد تک روح فرسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ماضی میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے، یہ سراسر خسارے کا سودا ہے۔‘

زرنش خان عمران خان کے حق میں بول پڑیں

زرنش خان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کی حمایت کردی۔

مفتی منیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیانات پر ہر صورت قائم رہیں اور کبھی یوٹرن نہ لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔

عثمان خالد بٹ کا عمران خان کے عورت کے لباس سے متعلق بیان پر ردعمل

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی عزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس اور مردوں کو روبوٹ کہنے کے حوالے سے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اسی انٹرویو میں وزیراعظم نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرحدپار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا، امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *