Categories
Breaking news

مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد

Advertisement
مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کا کہنا ہے پاکستان کو مذہبی ہم اہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء بات کریں گے۔

ملتان سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ، پاکستان کی احترام انسانیت کی قرارداد یو این او میں منظور ہو چکی ہے ۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال کریں گے اور فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے لیکن فیصلہ شرعی شہادتوں پر ہی کریں گے اس سلسلہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی بات ہوئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کے مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء سے سوال کریں ہمارا مشن امن و محبت ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *