Categories
Breaking news

مفتی عبداللّٰہ پر حملے کی تحقیقات کے لیے یو اے ای سے رابطے کا فیصلہ

Advertisement
مفتی عبداللہ پر حملے کی تحقیقات کے لیے یو اے ای سے رابطے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مفتی عبداللّٰہ پر ’را‘ کی جانب سے حملہ کرانے کی تحقیقات کے لیے حکومت سندھ کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے زاہد عرف شوٹر کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، زاہد عرف شوٹر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور وہ ’را‘ کے لیے کام کر رہا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل مفتی عبداللّٰہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، دونوں ملزمان نے زاہد عرف شوٹر کے حکم پر حملہ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبداللّٰہ پر حملے کا حکم را نے زاہد عرف شوٹر کو دیا تھا، اس حوالے سے ڈوزیئر تیار کیا جارہا ہے جو جلد سندھ حکومت کو دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زاہد عرف شوٹر کی بے دخلی کے لیے ایف آئی اے کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا، آن لائن بائیک سروس پرووائیڈرز سے رائیڈرز کا ڈیٹا بھی مانگ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن بائیکس سروس میں کام کرنے والے افراد کا بھی ڈیٹا مانگا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے اپنے خط میں آن لائن بائیکس سروس سے بھرتی کا طریقہ کار طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا بنایا جاتا ہے تو تمام دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *