Categories
Breaking news

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند کی رویت کی شہادتیں موصول، لیکن وہ اعلان کیوں نہیں کر رہے ؟

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند کی رویت کی شہادتیں موصول، لیکن وہ اعلان کیوں نہیں کر رہے ؟

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کی جامعہ مسجد قاسم علی خان میں بھی چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری اجلاس جاری ہے جس کی سربراہی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کر رہے ہیں۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں چاند کی رویت کی غیر مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی شہادتوں کی شرعی پیمانوں پر تصدیق کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سرکاری رویت ہلال کمیٹی پشاور کو چاند نظر آنے کی سات شہادتیں موصول ہوچکی ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مسجد اقصیٰ پرحملہ اورفلسطینیوں پر مظالم ، مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی ، 130 میزائل داغ دیئے

مزید :

Breaking Newsقومیماحولیات

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *