Categories
Breaking news

مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا

مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے حدیں ہی پار کردی تھیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس میں اہم عہدے پر تعینات افسر کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے خط لکھ دیا؟ اس افسر کے خلاف کیا شکایات تھیں؟ آپ بھی جانیں

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںعلاقائیپنجابراولپنڈی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *