کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی مارکیٹ میں مخالفین سے تکرار، نوک جھونک اور تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مفتاح نے وضاحتی بیان میں کہا کہ مجھے گالی نہیں دینا چاہئے تھی، یہ میری غلطی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو ایک شخص کی جانب سے چور کہنے پر مشتعل ہوگئے اور ان کی زبان سے غیر پارلیمانی الفاظ بھی نکلے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق مفتاح اسماعیل نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، میں ایک مارکیٹ میں گیا تھا، وہاں کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلا رہے تھے۔
Table of Contents
کراچی ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان
حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے، میں نے کہا نواز شریف کو چور مت کہیں، جب دوسری مرتبہ انہوں نے نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا آپ خود چور ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ بہرحال اس موقع پر مجھے گالی نہیں دینا چاہئے تھی، یہ میری غلطی تھی۔
واضح رہے کہ این اے 249 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اے این پی نے آج مسلم لیگ کے رہنما و امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اے این پی نے این اے 249 سے اورنگزیب بونیری کو کھڑا کیا تھا، تاہم مفتاح اسماعیل کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا دیا۔
مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہونے والے حاجی اورنگزیب خان بونیری نے کہا کہ پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، امید ہے مسلم لیگ نون ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
سعودعرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔
-
روس کے ساتھ تجارت، توانائی، سیکیورٹی اور دفاع میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
-
ای سی سی اجلاس، وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے 33 کروڑ روپے منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کےلیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
-
ترک زبان سکھا نے کے لیے جامعہ این ای ڈی اور ترکش ادارے میں معاہدہ
جامعہ این ای ڈی اور ترکش معارف فاؤنڈیشن کے مابین ترک زبان سیکھنے اور سکھانے سے متعلق Memorandum of Intent (ایم او آئی) پر دستخط کیے گئے۔
-
کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، آرمی چیف
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم خودمختاری، مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک کوآپریٹو علاقائی فریم ورک کی سمت میں کام کرتے رہیں گے۔
-
سندھ میں کورونا کے 374 نئے مریضوں کی تشخیص، 4 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9411 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 374 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
جہانگیر ترین کا دعویٰ، مطلب وزیراعظم اکثریت کھوچکے، فیصل کریم کنڈی
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے دعویٰ کا مطلب وزیراعظم عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں۔
-
سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
-
مردم شماری میں سندھ و بلوچستان کی آبادی کم دکھانے کے شواہد ہیں، مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایا گیا۔
-
وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا،احسن اقبال
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے وسیم اکرم پلس کو لگا کر پنجاب کو پیچھے دھکیلا۔
-
لاہور: فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے فراڈ کیس کے ملزم مراد ارشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔
-
این اے 75 کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او سیالکوٹ
عبدالغفار قیصرانی حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگا دیئے گئےہیں۔
-
عمران خان کی فطرت ہے وہ اپنے ہر محسن کو ڈنک مارتے ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کوفطرتاً محسن کش انسان قرار دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کے بعض ارکان اسمبلی کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان
شوگر ملز میں جعلی بنک اکاؤنٹس کے معاملے پر تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اندرون ملک سیاحت كو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے شمالی علاقہ جات کے لئے مزید پروازیں چلا رہی ہے ۔
-
بلاول بھٹو بانی پی ڈی ایم ہیں، ہم کسی کو جوابدہ نہیں، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم) کے بانی ہیں، پیپلز پارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ۔