Categories
Breaking news

مغربی یورپ میں موسم گرما کے معیاری وقت کا آغاز

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین سمیت مغربی یورپ کےکئی ممالک میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب موسم گرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر رات دو بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔ موسم گرما کا یہ معیاری وقت ہر سال کی طرح اکتوبر کے آخری اتوار تک مؤثر رہے گا، جس کے بعد موسم سرما کے معیاری وقت کے آغاز پر تمام گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ یورپی یونین میں اس بارے میں کئی برسوں سے بحث جاری ہے کہ ہر سال دو مرتبہ معیاری وقت کی تبدیلی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے۔ تاہم اس حوالے سے یونین کے رکن ممالک میں ابھی تک کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *